سندھ میں گاڑیوں کےلئے نئی نمبر پلیٹس متعارف
سندھ میں گاڑیوں کےلئے نئی نمبر پلیٹس متعارف
پاکستان کے صوبہ سندھ میں گاڑیوں کے لئے نئی نمبر پلیٹس
متعارف کروا دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی نمبر پلیٹوں سے گاڑیوں کی ٹریکنگ اور
ڈیٹا حاصل کرنا آسان ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز شعیب صدیقی کا کہنا ہےکہ گاڑیوں کے
لئے نئی سیکیورٹی فیچرز نمبر پلیٹیں این آر ٹی سی کے تعاون سے بنائی جائیں گی۔ نئی
نمبر پلیٹس میں کیمرہ ریڈ ایبل اور ٹریکنگ چپ سمیت پانچ سکیورٹی فیچرز ہونگے۔نمبر پلیٹس
میں لیزر سیریل نمبر اور سندھ حکومت کا مونو گرام بھی موجود ہوگا۔
شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ نومبر سے ان نئی سیکیورٹی فیچرز نمبر
پلیٹس کا اجرا شروع ہوجائے گا، کاروں کو یہ جدید نمبر پلیٹس لگانے کا عمل تین مراحل
میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلےمیں نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، دوسرے
مرحلے میں ٹرانسفرکیلئے لائی گئی گاڑیوں کو یہ پلیٹس جاری ہونگی اور تیسرے مرحلے میں
لوگ رضاکارانہ نمبر پلیٹس کے حصول کیلئے آسکتے ہیں۔


No comments