سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
سی
پیک انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
پاکستان
چین اقتصادی راہداری اتھارٹی نے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کی مہارتیں بڑھانے اور مختلف
شعبوں میں مشاہدے کے لئے اقتصادی راہداری انٹرن شپ پروگرام کا اجراء کر دیا ہے۔
اس
بات کا اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین پاکستان چین رہداری اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بذریعہ ٹوئٹ
کیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں
کو بااختیار بنانے اور نوجوان قیادت پیدا کرنے کے جذبے کے تحت ہم نے نوجوانوں کو تین
ماہ کے لئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں
نے کہا کہ ہماری توجہ انسانی اور سماجی ترقی پر مرکوز ہے۔ خیال رہے کہ انٹرن شپ پروگرام
میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کر سکتے ہیں۔


No comments