تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان انگلینڈ کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا

چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان انگلینڈ کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا




کرکٹ کے بڑے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی میں آج(6جون) ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم انگلینڈ ،نیوزی لینڈکی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کے درمیان مقابلہ ہو گا

واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کے باعث برابررہا۔ جبکہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دے دی تھی 



دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی دو مرتبہ فاتح ٹیم آسٹریلیا اس بارکافی بدقسمت رہی ہے۔ سوموارکےروزآسٹریلیااوربنگلہ دیش کا میچ بھی بارش کی نظرہوگیا،اورمقررہ وقت میں میچ مکمل نہ ہوسکنےکےبعدمیچ برابری پرختم ہوگیااوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے

No comments