تازہ ترین

خدشہ تھا ٹرمپ جھوٹ بولیں گے، جیمز کومی کابیان

 خدشہ تھا ٹرمپ جھوٹ بولیں گے، جیمز کومی کابیان



امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیورو کے غیر منظم اور ناقص قیادت میں چلنے کے حوالے سے متنازعہ بیان محض جھوٹ پر مبنی ہے۔

 انہوں نے یہ بات سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے اپنے حلفیہ بیان میں کہی۔

 جیمز کومی نے بریفنگ میں یہ دعوی بھی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ وہ صدارتی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی سلامتی کے سابقہ مشیر مائیکل فلن کے خلاف تفتیش ترک کر دیں۔

واضع رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کوگذشتہ ماہ کی نو تاریخ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

No comments