لندن حملہ،حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت جاری
لندن حملہ،حملہ آوروں میں
سے دو کی شناخت جاری
برطانوی پولیس نے لندن حملے میں ملوث تین میں سے دو مشتبہ
حملہ آورں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی شب لندن برج پر ہونے والے حملے میں
ملوث مبینہ حملہ آوروں میں سے ایک ستائیس سالہ خرم شہزاد بٹ جبکہ دوسرا تیس سالہ
راشد رضوان تھا۔ خرم شہزاد پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھا جبکہ راشد مراکش اورلیبیاکاشہری
تھا۔
لندن پولیس کے انسداد دہشتگردی کے شعبے کے سربراہ مارک رؤلی
نےعوام سےاپیل کی ہےکہ وہ اگران دونوں افرادکےبارےکچھ جانتےہوں تووہ پولیس کومطلع کریں۔
دوسری جانب برطانوی حکام نےاس واقعےمیں ملوث ہونےکےشبےمیں گرفتارتمام
بارہ افرادکو رہاکردیاگیاہے۔یاد رہے کہ اتوارکےروزحراست میں لیےجانےوالوں میں سات خواتین
بھی شامل تھیں۔ دہشت گرد تنظیم داعش نےاس واقعےکی ذمہ داری قبول کی تھی۔



No comments