اسلام آباد میں چینی باشندوں پر مسلح افراد کا تشدد اور لوٹ مار
اسلام آباد میں چینی باشندوں پر مسلح افراد کا تشدد اور لوٹ مار
اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7میں 8نامعلوم مسلح افراد نے وہاں رہائش پذیر 2چینی باشندوںیرغمال بنا کر تشدد کانشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق ملزمان ان غیر ملکی باشندوں کی سفری دستاویزات اور نقدی بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں
واقعے کے بعد چینی باشندوں نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔انہوں نے وزارت داخلہ میں بھی ایک درخواست دی ہے،جس میں تشدد کے واقعے کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے
خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چینی باشندوں کے اغواءکے واقعات رونما ہو چکے ہیں


No comments