تازہ ترین

جے آئی ٹی پندرہ روزہ رپورٹ مرتب کرنے میں مصروف

جے آئی ٹی پندرہ روزہ رپورٹ مرتب کرنے میں مصروف




پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کل (7جون)سپریم کورٹ میں اپنی 15روز ہ رپورٹ جمع کرائے گی۔اس تناظر میں آج (منگل کے روز)جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کرنے میں مصروف ہے۔



 واضح رہے کہ گزشتہ روز اس کیس نیا موڑ آیا،جب قطری شہزادے حمد بن جاسم نے پاناما کیس کی تفتیش میں تعاون پر آمادگی تو ظاہر کی مگر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔ وزارت خارجہ کی توسط سے پیش کیے جانے والے خط میں قطری شہزادے کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ نہیں کراسکتے



اس سے قبل حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی ٹیم کے 2 ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے مسترد کرتے ہوئے تمام ارکان کو کام جاری رکھنے اور انٹرویو کے دوران انسانی عظمت کا خیال رکھنے کا حکم جاری کیا تھا


یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نواز چار جبکہ چھوٹے صاحبزادے حسن نواز ایک مرتبہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ہیں،جبکہ جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر رکھا ہے

No comments