تازہ ترین

نہال ہاشمی کی استعفیٰ واپس کرنے کی درخواست منظور

 نہال ہاشمی کی استعفیٰ واپس کرنے کی درخواست منظور

Senator PML (N) Nehal Hashmi


چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے نہال ہاشمی کے سینٹ رکنیت سے استعفیٰ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایوان بالا کی رکنیت سے ان کا استعفیٰ واپس کر دیا ہے۔ 

سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے نہال ہاشمی کے استعفے سے متعلق رولنگ پڑھ کر سنائی۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے سینٹ رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور بعد میں انہوں نے 6جون کو خود پیش ہوکر اسے واپس لینے کی درخواست دی تھی 

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کی استعفیٰ واپس لینے کی درخواست منظور کرلی گئی،کیونکہ جب تک کوئی رکن پارلیمنٹ چیئرمین کے سامنے ذاتی طورپرحاضر ہو کر اپنے استعفے کی تصدیق نہیں کرتا تو استعفیٰ منظور نہیں ہو سکتا

 یاد رہے کہ 28مئی یعنی یوم تکبیر کے موقع پر نہال ہاشمی کی غیر ذمہ دارانہ اور متنازعہ تقریر کی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔ جس کے بعد حکومت نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیںسینٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کی ہداہت کی تھی

No comments