حسین نواز کا تصویر لیک ہونے پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ
حسین نواز کا تصویر لیک ہونے پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ
![]() |
| Hussain Nawaz |
وزیر اعظم کے بڑے بیٹے حسین نواز نے آج سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں حسین نواز کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران ان کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے
حسین نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی تصویر لیک ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے تصویر لیک ہونے کے ذمہ دار تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاءاور دیگر اراکین کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے اراکین اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں
![]() |
| Leaked Photo of Hussain Nawaz |
حسین نواز نے سپریم کورٹ سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ اس معاملے کے ذمہ داران کا پتہ لگانے کے لئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے
واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں شامل دو افراد پر اعتراض کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اسے مسترد کردیا تھا جس کے چند روز قبل میڈیا پر حسین نواز کی ایک تصویر لیک ہوئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے ایک نشست پر بیٹھے ہیں۔



No comments