امریکا مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکا رہا ہے، جرمنی
امریکا مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکا رہا ہے، جرمنی
![]() |
| German Minister of Foreign Affairs Sigmar Gabriel |
جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔
زیگمار گابریئل کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی یا دیگر عرب ممالک کی جانب سے اپنے سفارتی روابط منقطع کرنے سے ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہو جانے کا خدشہ ہے۔ گابرےئل کے مطابق تنازعات سے دوچار مشرق وسطٰی کے خطے میں ٹرمپ کی دخل اندازی بہت ہی خطرناک ہے۔
![]() |
| Saudi Minister of Foreign Affairs Adel Al-Jubeir |
انہوں نے اسے ٹرمپائزیشن قرار دیاہے۔واضع رہے کہ زیگمار گابریئل کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب وہ آج یعنی 6جون بروز بدھ جرمن دارالحکومت برلن میں اپنے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔



No comments