تازہ ترین

قطر سے متعلق تناؤ میں کمی لانے کے لیے اردوان کی مختلف لیڈروں سے بات چیت

قطر سے متعلق تناؤ میں کمی لانے کے لیے اردوان کی مختلف لیڈروں سے بات چیت




ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر، روس، کویت اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ جس کا مقصد قطر سے متعلق پیدا ہونے والے تناؤ میں کمی لانا ہے۔
  
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات ترک صدارتی دفترکی جانب سے بتائی گئی ہے۔ سعودی عرب اور متعدد دیگر عرب ریاستوں نے یہ الزام عائد کرتے ہوئےکہ دوحہ حکومت عسکریت پسندوں کی مدد کر رہی ہے، قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔



ترک صدر اردوان اورروسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد روس نے اپنے ایک بیان میں اس مسئلے کے حل کے لیے بات چیت مصالحت پر زور دیاہے۔


No comments