تازہ ترین

مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل



ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر مرلی دھرن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کے مطابق سری لنکا اورانڈیا کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کی اننگز بریک کے دوران لندن میں ایک تقریب میں مرلی دھرن کو یہ اعزاز دیا گیا۔لندن میں تقریب کے دوران آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوو ڈیوڈ رچرڈسن نے انھیں ایک اعزازی کیپ دی۔

مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ واحد گیند باز ہیں جنھوں نے 800 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ مرلی دھرن ون ڈے میچوں میں بھی کامیاب ترین بولر تھے اورانھوں نے ون ڈے کرکٹ میں 534 وکٹیں لیں۔

مرلی دھرن سری لنکاکے پہلے کرکٹر ہیں جنھیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 



یاد رہے کہ مرلی دھرن نے 1993 سے لے کر 2011 کے دوران سری لنکا کی جانب سے 133 ٹیسٹ اور 350 ایک روزہ میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے 67 بار ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔مرلی سری لنکا کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے ارجونہ رانا ٹنگا کی قیادت میں 1996 میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

No comments