تازہ ترین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ سے اہم مقابلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ سے اہم مقابلہ




آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج یعنی 7جون کے روز جنوبی افریقہ سے اہم مقابلے میں مدمقابل ہوگی، کیونکہ قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی آج کی فتح پر منحصر ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ اگر پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل تک جانا چاہتا ہے تو اسے ہر حال میں جنوبی افریقہ کو شکست دینا ہوگی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جو خود بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سٹار کرکٹر رہ چکے ہیں،کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کو شکست دے سکیں۔کوچ مکی آرتھر نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ جنوبی افریقہ اس وقت ون ڈے کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے مطابق دنیا کی اول نمبر کی ٹیم ہے جبکہ پاکستان اسی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آتا ہے

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے بری شکست ہوئی تھی ۔اس میچ میں پاکستان کی باو ¿لنگ،فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبے ناکام ہوگئے تھے

No comments