تازہ ترین

گرم ترین سیارہ دریافت

گرم ترین سیارہ دریافت

Kelt-9b, Hottest Known Giant Planet


سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس کی سطح چارہزارسینٹی گریڈ سےزیادہ گرم ہے۔ اس کے گرم ہونے کی کچھ وجہ تو یہ ہے کہ کیلٹ 9بی سیارہ اپنے جس پیرنٹ ستارے کےگردگردش کرتاہےوہ خودانتہائی گرم ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی)کےمطابق کیلٹ 9بی کواپنےسورج کاایک چکر لگانے میں صرف دودن لگتےہیں۔ اس قدرنزدیک ہونےکامطلب ہےکہ یہ سیارہ زیادہ دنوں تک باقی نہیں رہ سکتا۔ اس کی فضامیں موجودگیس تابکاری سے پھٹ پھٹ کر خلامیں گم ہوتی جارہی ہیں۔

محققین کاکہناہے کہ یہ اپنےسورج کےگردایک قطب سےدوسرےقطب کی طرف جس طرح چکرلگاتا ہےاس سےیوں محسوس ہوتاہےاس کاسورج کوئی دم دارستارا ہو، اور یہ اس دریافت کاایک نیا انوکھا پن ہے۔

اوہائیوسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرسکاٹ گوڈی کاکہناہےکہ اس سیارےکو 2014 میں دریافت کیاتھاجواپنےستارے کےگردگھوم رہاہے۔ یہ سیارہ جسامت میں مشتری یعنی جوپیٹرکاتین گناہےاورحجم میں اس کادگناہے۔

Kelt-9b


ان کامزیدکہناتھاکہ یہ ہمارےسورج سےتقریباًڈھائی گنابڑااوردگناگرم ہےاوریہ اپنے محورپرتیزی سےگردش کرنےکی وجہ سےہمیں چپٹانظرآتاہے۔ یہ اپنےستارےسے تقریباًجڑاہواہےیعنی اس کاایک ہی چہرہ عام طورپراپنےسورج کی طرف رہتاہے۔جس سےدن کےوقت کیلٹ 9بی پر 4300سینٹی گریڈسےزیادہ تپش ہوتی ہے۔

یہ سیارہ ہماری زمین سےتقریباً 650نوری سال کی دوری پراپنےسورج کےگرد چکرلگارہاہے۔ اس کاسورج اس قدرالٹراوائلٹ کرنیں خارج کررہا ہےکہ یہ اس سیارےکی فضاکوپوری طرح ختم کردےگا۔ پروفیسرگوڈی کی ٹیم کےاعدادوشمار کےمطابق یہ سیارہ فی سیکنڈدس ارب سےدس کھرب گرام کی رفتارسےختم ہورہا ہے۔

No comments