وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
![]() |
| Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif |
وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کی کونسل کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کریں گے جوکل یعنی سات جون بروزجمعرات قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہورہاہے۔ رکن ملکوں کے سربراہوں کی کونسل شنگھائی تعاون تنظیم کااعلیٰ ترین فیصلہ سازادارہ ہے جس کااجلاس ہرسال ہوتاہے۔
پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم میں مبصرکادرجہ حاصل ہے اوروہ اس ہونے والےاجلاس میں تنظیم کامکمل رکن بن جائے گا۔
![]() |
| Expo Center Astana, Kazakhstan |
تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم نوازشریف اجلاس میں شریک رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔اجلاس کے علاوہ قازخستان عالمی نمائش2017کی میزبانی بھی کررہاہے جس میں پاکستان سمیت ایک سو سے زائدملک شرکت کررہے ہیں۔وزیراعظم دوسرے رہنماﺅں کے ہمراہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔



No comments