سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے تمام ملزمان بری
سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے تمام ملزمان بری
بھارت میں پنچ کولا کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایک
خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس کے تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
سوامی اسیم آنند سمیت کیس میں نامزد دیگر 4 ملزمان سے متعلق
عدالت کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کا دھماکے میں ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس کیس میں ایک پاکستانی
خاتون راحیلہ نے عدالت کے روبرو ملزمان کے خلاف گواہی دینے کے لئے اجازت مانگی تھی
جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
واضع رہے کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ 18 فروری 2007 کی رات پیش
آیا۔سمجھوتہ ایکسپریس دلی سے چل کر انڈیا کہ آخری سٹیشن اٹاری کی طرف بڑھ رہی تھی
کہ اس دوران اسکی ایک بوگی میں بم دھماکہ ہوا۔
دھماکے سے 2 بوگیاں شدید متاثر ہوئیں تھیں اور اس واقع میں
68 افراد جاں بحق ہوئے تھے،جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔
سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس کہ علاوہ مکہ مسجد اجمیر
درگاہ اور دیگر کاروائیوں میں بھی ملزم تھا۔لیکن وہ ان میں سے کئی واقعات میں بری
ہو چکا ہے۔



No comments