تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی

منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی


Chairman PPP Bilawal Bhutto and Co-Chairman Asif Zardari

 
سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہونے۔جہاں نیب کی ٹیم نے ڈیرھ گھنٹہ تک ان سے تفتیش کی۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب دفتر تک پہنچ گئے۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

نیب میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی احتجاج کی کال نہیں دی کارکنان اظہار یکجہتی کے لئے نیب آفس پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو موجود ہے حملہ پہلے پولیس نے کیا تھا۔ گرفتار کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب پرویز مشرف کے دور میں بنا تاکہ سیاسی مخالفین پر استعمال کیا جا سکے۔ نیب قوانین میں تبدیلی تک کرپشن کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا

No comments