تازہ ترین

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اربوں انسان صاف پانی سے محروم

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اربوں انسان صاف پانی سے محروم



جرمن نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ پر اس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دواعشاریہ ایک ارب انسانوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ حقائق عالمی ادارے یونیسکو کی طرف سے پانی سے متعلق جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتائے گئے ہيں۔


جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق متاثرین کی نصف تعداد کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کی اس تنظیم کے مطابق یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی 57 ملین افراد اپنے گھروں میں صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔


No comments