تازہ ترین

لاڑکانہ میں 40 کے قریب افراد میں ایڈز کی تشخیص،، ایک ڈاکٹر گرفتار


لاڑکانہ  میں 40 کے قریب افراد میں ایڈز کی تشخیص، ایک ڈاکٹر گرفتار



پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں گزشتہ چند رو زکے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے میڈیا سے لی  گئی معلومات کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو کے مزید 15افراد میں ایڈز کی تصدیق کے بعد علاقے میں اس مہلک مرض سے متاثر افراد کی تعداد 40 کے قریب پہنچ گئی ہے۔متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

  دوسری  جانب پولیس نے  رتوڈیرو کے سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو گرفتار کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈاکٹر مظفر کے مریضوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا تھا اور ڈاکٹر خود بھی ایچ آئی وی سے متاثرہ ہے۔

ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو سنگین غفلت اور اپنے کلینک میں استعمال شدہ سرنجیں بچوں کو دوبارہ لگانے کے الزام میں آج (30اپریل  کو)عدالت میں پیش کیاگیا ،عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مظفر نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہ سندھ ایڈز کنٹرول کی ٹیم اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ان پر الزام تراشی کررہی ہے، اگر وہ ایڈز کے شکار ہوتے تو کیا اپنا علاج نہیں کراتے۔



No comments