تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ


پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ



پاکستان نے سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئےپاک ایران907کلومیٹرسرحدپر بارڑ لگانے کافیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق باڑلگانے ایران نے بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

وقت نیوز کے مطابق یہ بارڑ بھی پاک افغان بارڑ کی طرز پر لگائی جائے گی،تاہم تجارت اور آمدورفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر بھی باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔پاک افغان سرحد پر لگائی جا رہی بارڑ کے ساتھ 250سکیورٹی قلعے اورایک ہزار 500واچ ٹاورتعمیر کئے جا رہے ہیں،اس طر ح ہر ایک کلومیٹر پر واچ ٹاور جبکہ ہر 3 کلومیٹر پر ایک سیکیورٹی قلعہ تعمیر ہوگا

No comments