تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لئے فٹنس بنچ مارک مقرر


ورلڈ کپ کے لئے فٹنس بنچ مارک مقرر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے فٹنس کا بینچ مارک مقرر کردیا ہے اور سب کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ یویو ٹیسٹ میں 17.4 پوائنٹس لینا ہوں گے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ 'کرک انفو'کو دیے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے کے نتائج بدترین نظر آئے تاہم آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔

بیٹنگ کوچ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ محمد رضوان ٹاپ فور میں کھیلنے کے لئے بہت اچھا بیٹسمین ہے اور رضوان کی وکٹوں کے درمیان دوڑ سب سے بہترین ہے۔

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ عابد علی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے، اُن کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا تھا اور ان سے سنچری کی توقع نہیں تھی۔

No comments