تازہ ترین

کرتارپورراہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16اپریل کوہوں گے

کرتارپورراہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16اپریل کوہوں گے


دفترخارجہ کی جانب سے8اپریل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات 16اپریل کو ہونگے۔ دفترخارجہ کے مطابق مذاکرات کرتار پور کے مقام پر ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان ہونگے۔



دفترخارجہ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے ۔واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے، جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔

No comments