بھارت پاکستان میں 16سے20اپریل تک کارروائی کر سکتا ہے، وزیرخارجہ
بھارت
پاکستان میں 16سے20اپریل تک کارروائی کر سکتا ہے، وزیرخارجہ
پاکستان
کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے7اپریل کوملتان میں پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ
بھارت 16سے20اپریل کے درمیان پاکستان پر کارروائی کی تیاری کر رہا ہےاوراس حوالے سے
ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں۔
شاہ
محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی عزائم
کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کریں۔
شاہ
محمود قریشی کا کہنا تھا دنیا جانتی ہے پاکستان نے ذمہ دارانہ اور بھارت نے غیر ذمہ
دارانہ رویہ اپنایا، لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ جاری ہے لیکن پاکستان بردباری
سے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے۔


No comments