ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کراچی کی چار مارکیٹیں اور ایک پلازہ سیل
ضابطہ کار کی خلاف ورزی پرکراچی کی چار مارکیٹیں اورایک پلازہ سیل
![]() |
| Photo by Samuel Ryde |
کراچی
میں سندھ حکومت کی جانب سے طے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے دو
مختلف کاروائیوں کے دوران چار مارکیٹوں اور ایک پلازے کو سیل کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ
کا کہنا ہے مارکیٹ عہدیداروں کی جانب سے حکومتی ضابطہ کار پر عمل کرنے کی یقین دہانی
کے بعد ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
پہلی
کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو نےزینب مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ، مدینہ
سٹی اور انٹرنیشنل مارکیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا، جبکہ دوسری کارروائی
میں اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول نے گل پلازہ کو بھی طے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنرآصف رضا نےمیڈیا
کو بتایا کہ ان مارکیٹوں میں حکومت کی جانب سے طے کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزیاں کی
جارہی تھیں، دکاندار نہ ماسک پہن رہے تھے اور نہ ہی سینیٹائزر کا استعمال کیا جارہا
ہے۔
اس
موقع دکانداروں نے نعرے بھی لگائے، پولیس اہلکاروں سے ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔


No comments