کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی کیلئے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور
کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی کیلئے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور
پاکستان
کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر اہم
ملکی امور پر غور کرنے سمیت موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی بھی منظور کرلی گئی ہے۔
موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں کم قیمت پرسمارٹ فون کی دستیابی
ممکن بناناہے۔
تاہم
اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت مقررکرنےکی سمری منظور نہ کی جاسکی۔جبکہ آرایل این جی
قیمت فروخت کی پالیسی گائیڈلائنزدینےکی سمری مؤخر کردی گئی۔
اس اجلاس
میں سپریم کورٹ کی عمارتوں کی مرمت کیلئے 36 کروڑروپے ، سندھ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے38
کروڑ 36 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور وزرات ہاوسنگ کو پی ڈبلیوڈی کے ملازمین کی تنخواہوں
کیلئے 29 کروڑ روپے گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔


No comments