تازہ ترین

کورونا وائرس۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ ملتوی


کورونا وائرس۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ ملتوی



کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان طے شدہ سیریز ملتوی ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنےکے لئے آئرلینڈ جانا تھا، تاہم موجوہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آئرلینڈ نے اس سیریز کو ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کو 12 اور 14 جولائی کو ڈبلن میں 2 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔

No comments