تازہ ترین

کورونا وائرس کےشروع ہونے کی انویسٹی گیشن کی جائے، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم

کورونا وائرس کےشروع ہونے کی انویسٹی گیشن کی جائے، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم




آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیوِن رَڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ کوروناوائرس کے شروع ہونے کی انٹرنیشنل انویسٹی گیشن کروائی جائے۔جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس کی سربراہی میں انٹرنیشنل انکوائری قائم کی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ19 سے متعلق غیر جانبدارانہ انٹرنیشنل انویسٹی گیشن سے ہی اس کے پھیلنے کے حقائق سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

No comments