تازہ ترین

پنجاب بھر میں رات10بجےتک عید کی شاپنگ کا نیا شیڈول جاری


پنجاب بھر میں رات10بجےتک عید کی شاپنگ کا نیا شیڈول جاری




پاکستان کے صوبہ پنجاب میں صوبائی حکومت نے الوداعی جمعے سے عیدلفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے تک کھولے رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی۔





اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں  تمام صوفیا کے مزارات  بھی جمعے سے کھول دیے جائیں گے جہاں زائرین کو 24 گھنٹے داخلے کی اجازت ہوگی۔

No comments