اسلام آباد ہائی کورٹ کامیئر اسلام آباد کی معطلی روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کامیئر اسلام آباد کی معطلی روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات 21مئی کو میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات
پر 90 روزہ معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت میں عدالت نے شیخ انصر عزیز
کی90 روزہ معطلی کا 17مئی 2020 کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل
کردیاہے۔
شیخ
انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔سابق میئر کے
خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیاتھا جس
پر شفاف تحقیقات کے لئے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش
کی تھی۔


No comments