ارطغرل غازی پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مشہور
ارطغرل غازی پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مشہور
ترکش ریڈیو اور ٹی وی ٹی آرٹی کا ایک رپورٹ میں کہنا ہےکہ ارطغرل غازی ترکی سے زیادہ پاکستان میں مشہور ہو
رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ارطغرل غازی کی ٹی آر ٹی پر پہلی قسط کو 5 سالوں میں ایک
کروڑ20 لاکھ بار دیکھا گیا جبکہ پاکستان میں یوٹیوب چینل پر پہلی قسط کوصرف 2
ہفتوں میں ہی 1 کروڑ13 لاکھ سے زائد مرتبہ
دیکھا جا چکا ہے۔واضع رہے کہ دیریلس ارطغرل کے نام سے نشر ہونے والے ڈرامہ کو نہ
صرف پاکستان بلکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بھی خاصی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے۔


No comments