حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کا اعلان کر دیا
حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کا اعلان کر دیا
وزیر
اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ
"آج دیامربھاشاڈیم کی تعمیرشروع کرنے کا اعلان پاکستان کی تمام نسلوں کے ئے
تاریخی خبر ہے اور یہ ہماری معیشت کے لئے بھی بہترین ثابت ہوگا۔"
ان
کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار 500 ملازمتیں اور 4 ہزار میگا واٹ بجلی
بھی پیدا ہو گی جبکہ اس منصوبے سے 12 لاکھایکڑزرعی اراضی بھی سیراب کی جا سکے گی
جس سے تربیلا ڈیم کی میعاد 35 سال تک مزید بڑھ جائے گی۔ ڈیم سے 4 ہزار 500 میگا واٹ
بجلی بنائی جاسکے گی جبکہ یہ 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضع
رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم بنانے کے لئے زمین گلگت بلتستان کے علاقہ بھاشا اور خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان سے لی جائے گی
Announcing to start construction of Diamer Bhasha Dam today is historic news for all generations of Pakistan,a huge stimulus for our economy,create 16500 jobs,generate 4500 MW Hydel Power&irrigate 1.2 m acres agri land,enhance Tarbela Dam’s age by 35 yrs #pakistanmakingprogress— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) May 11, 2020


No comments