گوگل نے بچوں میں مطالعے کی عادت برھانے کے لئے ایپ جاری کر دی
گوگل نے بچوں میں مطالعے کی عادت برھانے کے لئے ایپ جاری کر دی
![]() |
| Photo by Ben White |
انٹرنیٹ کی سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بچوں
میں مطالعے کی عادت بڑھانے کے لئے ریڈالونگ کے نام سے ایپلیکیشن متعارف کروا دی
ہے۔یہ ایپ بچوں کو انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ 9 مختلف زبانیں بھی سکھاتی ہیں جن
میں اردو بھی شامل ہے۔
بھارت میں یہ ایپ پہلے ہی بولوکے نام سے جاری
کر دی گئی ہے۔اس کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے گوگل نے اس میں آف لائن موڈ
بھی متعارف کیا ہے جس میں اس ایپ کو بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس
وقت یہ ایپ دنیا کہ180 ممالک میں کارآمد ہے۔
ایپلیکیشن میں ایک ایسی ڈیوائس بھی موجود ہے جو
بچوں کے پڑھے گئے اقتباسات کو نہ صرف دہراتی ہے بلکہ ان کے ہجے بھی درست کرکے بتاتی
ہے۔واضع رہے کہ ابتدائی طور پر اس ایپ کو 5 سال سے 12 سال کے بچوں کے لیے پیش کیا گیا
ہے۔


No comments