تازہ ترین

خلیجی ممالک سے آئے بیروزگاروں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پرغور کررہے ہیں،ڈاکٹر ثانیہ نشتر


خلیجی ممالک سے آئے بیروزگاروں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پرغور کررہے ہیں،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

 
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر اور احساس کیش پروگرام کی سربراہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ وہ خلیجی ممالک سے بیروزگارہوکر آنے والے پاکستانیوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے یعنی انکی بھی مالی امداد پرغور کررہے ہیں، تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

واضع رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے حال ہی میں شروع ہوئے اس حکومتی پروگرام میں ایسے افراد کی مالی امداد پلان کی گئی ہے جن کا روزگار کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظمکی معاون خصوصی کے انٹرویو کے بعد بی بی سی نے بتایا ہے کہ لوگوں کی مالی معاونت کی غرض سےاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں 144ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ثانیہ نشتر نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں تک پہنچا جائے گا جن میں فی خاندان 12 ہزار روپے مختلف درجہ بندیوں کے تحت بانٹے جائیں گے۔اس درجہ بندی میں دیہاڑی پر کام کرنے والے اور مزدور سرِفہرست ہیں۔



No comments