اسلام آباد میں چڑیا گھر کے تمام جانور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد میں چڑیا گھر کے تمام جانور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں رکھے
گئے تمام جانوروں کو 60 روزکے اندر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر
دیئے ہیں۔
عدالت
کی جانب سے جانوروں کی منتقلی کا یہ حکم چڑیا گھر کی حالت زار اور جانوروں کے لئے سہولیات
کے فقدان کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
عدالتی
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ کی سربراہی میں بورڈ تشکیل
دے، یہ بورڈ چڑیا گھر کے انتظامات کو سنبھالے اور 6 روز کے اندر تمام جانوروں کو پناہ
گاہوں میں منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرے۔


No comments