سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس کھولنے کا فیصلہ
سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس کھولنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نےپبلک ٹرانسپورٹ
اور مارکیٹس کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر کی زیر صدارت
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس
میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی بارے مختلف تجاویز پرغورکیا
گیا۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹس کھولی
جائیں تاہم ملک کے بڑے شہروں میں کاروباری مراکز نہ کھولنےکی تجویز
دی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے اندرونِ شہرپبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تاہم
انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کیلئے قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔


No comments