تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی بذریعہ ٹوئٹ بھارتی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کی بذریعہ ٹوئٹ بھارتی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت




وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں بھات کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں اوران کے مطابق یہ پالیسیاں خطے کے امن کو تباہ کر سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مزاحمت بھارتی مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے، لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، یہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

No comments