تازہ ترین

کشمیرمیں بھارتی مظالم سامنےلانے والے فوٹوگرافرز کیلئے عالمی ایوارڈ


کشمیرمیں بھارتی مظالم سامنےلانے والے فوٹوگرافرز کیلئے عالمی ایوارڈ






امریکہ کی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس کے 3فوٹوگرافرز کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم  کی  دلیرانہ کوریج پر پولٹزرپرائزسے نوازا گیا ہے۔یاسین ڈار، مختار خان اور چنی آنند کو کشمیریوں پربھارتی فوج کےمظالم کوکرفیو،تشدد، ذرائع آمدورفت اورانٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود مشکل حالات میں تصویری شکل میں دنیا تک پہنچانے اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کی جرات مندانہ کوریج پریہ ایوارڈدیا گیا۔فوٹوگرافرز کا کہنا ہے کہ بھارتی جبراورمقبوضہ کشمیر میں پابندیوں نے دنیا تک سچ پہنچانے کی ان کی کوششوں کو مزیدتیز کر دیا ہے۔



واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہنگرین نژادامریکی صحافی جوزف پولٹزر کے نام سے 1917 میں جاری کیا گیا تھا جبکہ عملی صحافت اورآرٹس کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو یہ ایوارڈدیا جاتا ہے۔ اس لئے یہ اعزاز صحافت کے شعبے کے معبتر ترین اعزازات میں شمارکیا جاتا ہے۔

No comments