کراچی میں کورونا مریضوں کی پلازمہ تھراپی کا آغاز
کراچی میں کورونا مریضوں کی پلازما تھراپی کا آغاز
![]() |
| Photo by National Cancer Institute |
کراچی
کے جناح اسپتال میں پہلی بارکورونا وائرس کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کا آغاز آج
سے کیا جائے گا۔علاج کے اس طریقہ کار کی آزمائش کی منظوری کے بعدنیشنل انسٹیٹوٹ آف
بلڈڈیزیز کےسربراہ پروفیسرطاہرشمسی اور جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹرسیمی جمالی کی
جانب سے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئےگئے۔ ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج بروزبدھ
سے جناح اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ
مریضوں کیلئے پلازما پیسیوامیونائزیشن تھراپی
شروع کی جائے گی۔
پروفیسرطاہرشمسی
کے مطابق پلازما لگانے کے بعد2سے 4دن میں مریض میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ واضع
رہے کہ پلازمہ تھراپی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکرصحت یاب ہونےوالے افراد کا بلڈپلازما
اسی وائرس کے مریضوں کو لگایا جاتا ہے۔


No comments