تازہ ترین

پاکستان میں نجی فضائی مسافروں کے لئے پالیسی میں چند تبدیلیاں


پاکستان میں نجی فضائی مسافروں کے لئے پالیسی میں چند تبدیلیاں



Photo by Sebastian Grochowicz

پاکستان میں مقامی میڈیا کے مطابق سول ایوی اتھارٹی نےنجی پروازوں کے لیے نظر ثانی کر کے نئے ایس او پیز جاری کردئیے جو 16 مئی سے 30 جون تک نافذ العمل ہوں گے۔

ایس او پیز کے مطابق جس مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا اس کے لئے سرکاری قرنطینہ سینٹر یا ہوٹل میں 14روز تک رہنے کی شرط ختم کردی گئی ہے، منفی رپورٹ آنے والے مسافر 14روز تک اپنے گھر میں ہی قیام کریں گے۔

جن مسافروں کا ٹیسٹ مثبت ہوگا تو اُنہیں لازمی سرکاری قرنطینہ سینٹر یا ہوٹل میں 14روز کے لئے رکنا ہوگا۔ایسے مسافروں پرایک سے دوسرے صوبے میں جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

No comments