پاکستان میں موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
پاکستان میں موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، توسیع
کے بعد نئی تاریخ 3جون رکھی گئی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر تصدیق شدہ موبائلز کو بلاک کرنے کا آغاز
4 جون سے کیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جائے
گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی قواعد
کے مطابق ایسے تمام موبائل جن کو مقامی کنکشن پر استعمال کیا جاتا ہے انہیں ڈیوائس
ایکٹیوکرنے کے بعد 60 روز کی مہلت دی جاتی ہے۔ صارف 60 روز میں اپنے موبائل کو رجسٹرڈ
کروالے تو یہ قابلِ استعمال ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے۔
گھر
بیٹھے موبائل رجسٹریشن معلوم کرنے کے لیے ڈی آئی آر بی ایس نامی موبائل ایپ موجود
ہے اور جو لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرسکتے وہ اپنے موبائل سے *8484#ڈائل کر کے بھی
رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔


No comments