کورونا وباء۔۔۔جرمنی میں پابندیوں کے خلاف احتجاج
کورونا وباء۔۔۔جرمنی میں پابندیوں کے خلاف احتجاج
گزشتہ روز 10مئی کو جرمنی کے مختلف علاقوں میں ایک
بڑی تعداد میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں پر حکومت مخالف احتجاجی
مظاہرے کئے ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی-ڈبلیو کے مطابق دارالحکومت
برلن کے الیگزانڈر پلاٹز پر ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین
تصادم بھی ہوا۔ اس کے علاوہ کولون، بریمن، شٹٹ گارٹ، ڈورٹمنڈ اور میونخ میں بھی لوگوں
نے احتجاج کیا۔
مظاہرین سیاستدانوں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے
افراد پر معاشرے میں افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ان کا
یہ بھی کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے حقوق بھی پامال
ہوئے ہیں


No comments