ماسک پہننا لازم قرار دے رہے ہیں، معاون خصوصی برائے صحت
ماسک پہننا لازم قرار دے رہے ہیں، معاون خصوصی برائے صحت
وزیر
اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کورونا
وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کہا کہ ملک میں ماسک پہننا لازم قرار دے رہے ہیں۔
اس سے پہلےماسک پہننے یا نہ پہننے پر قوم کو چھوٹ تھی۔
انہوں
نے کہا کہ پبلک مقامات اور رش والے مقامات پر جاتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی ہوگی
اس کا نوٹیفکیشن بھی چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔
ہم
نے تمام صوبائی وزرائے صحت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ایک قومی پروگرام تشکیل دیا
ہے جس کا نام ’وی کیئر’رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کے کونے کونے میں پھیلے ایک
لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ حفاظتی
لباس یا پی پی ایز کا موثر استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔
معاون
خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والی کمپنی
کے ساتھ وزیراعظم پاکستان نے رابطہ کیا اور ہم نے اس کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ بھی
کیا ہے۔ جس میں طے پایا ہے کہ دنیا کی 6 کمپنیاں یہ دوائیاں تیار کریں گی جس میں سے
ایک کمپنی پاکستان کی ہوگی۔ پاکستان میں تیار ہونے کے بعد یہ دوا نہ صرف پاکستان میں
کورونا کے مریضوں کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ پاکستان سے 127 دیگر ممالک کو ایکسپورٹ
کی جائے گی۔


No comments