کورونا وائرس۔۔۔پاک فوج کے میجر اصغرخالق حقیقی سے جا ملے
کورونا وائرس۔۔۔پاک فوج کے میجر اصغرخالق حقیقی سے جا ملے
پاکستان فوج کے میجرمحمد اصغر
کورونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
کے مطابق میجر محمد اصغرطورخم بارڈر ٹرمینل پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور
جب افغانستان میں پھنسے لوگوں کی واپسی شروع ہوئی تو میجر اصغر کو بارڈر ٹرمینل پر
اسکریننگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق
10مئی کو میجراصغرکو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعدانہیں علاج کے لیے
سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیاتھا۔
میجراصغرکی حالت بگڑنے پر
انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا لیکن ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی
سے جا ملے۔
میجرمحمداصغرکراچی کے رہائشی
تھے اوران کا ایک بیٹا اوردو بیٹیاں ہیں۔
Major Muhammad Asghar laid his life in the line of duty at #Torkham border in fight against #COVID-19. Evacuated to CMH Peshawar with breathing problems, was put on ventilator but succumbed to Corona Virus. There is no cause bigger than serving the Nation.#OurMartyrsOurHeroes pic.twitter.com/3mtCKyRycq— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 10, 2020


No comments