تازہ ترین

میچ فکسنگ کی کہانی وکٹ کیپرذولقرنین حیدرکی زبانی


میچ فکسنگ کی کہانی وکٹ کیپرذولقرنین حیدرکی زبانی


 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپربیٹسمین ذولقرنین حیدر نے گزشتہ دنوں ابلاغی ادارے ڈیلی پاکستان کو ایک انٹرویو دیا ہے۔اس انٹرویو میں انہوں نے کرکٹ کے کھیل میں میچ فکسنگ اور ٹیم میں لابیز سمیت ماضی کے دیگر اہم باتیں بھی بتائیں ہیں۔

کھلاڑیوں کی فکسنگ سے متعلق ذولقرنین نے بتایا کہ عامرنے ایک نو بال کرنے کے لیے 5 ہزار ڈالر لیے تھے، ایک ٹیسٹ میں 8 سے 9 نوبال کرائیں تو 40 ہزار پاؤنڈ آرام سے جیب میں آتے ہیں۔ وسیم اکرم اکثر پہلی گیند وائیڈ کیا کرتے تھے۔

دبئی میں بکیز سے میں نے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ 2010 میں 4 کروڑریٹ تھا اوراب بھارت اورپاکستان کا فائنل یا اسی طرح کا اچھا میچ ہو تو 10 کروڑروپے ہوتا ہے۔

آخری میچوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2010 کے ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھا اورپانچواں میچ میں نے فکس کیا تھا، میں نے چوتھا میچ جتوایا بیگ اٹھایا اور بھاگ نکلا، کیونکہ بکیز نے فیملی تک کو ماردینے کی دھمکی دی ہوئی تھی، میں نے میچ فکسنگ اوردھمکیوں کا ذکرتوفیق عمر سے بھی کیا تھا مگرانہوں نے کہا کوئی بات نہیں، اس طرح کی دھمکیاں انکو بھی ملتی ہیں۔

 ذولقرنین کے مطابق ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم لابیوں کا شکار بھی رہی ہے۔ پنجاب کے 8 لڑکوں کی اپنی لابی تھی، شاہد آفریدی کی اپنی لابی تھی اورمحمدیوسف اور اسی طرح یونس خان کی اپنی لابی تھی۔میں جب ایک لابی کے ساتھ کھانے پرجاتا تھا تو دوسری لابی ناراض ہوجاتی تھی، دوسری کے ساتھ جاتا تو تیسری اوراسی طرح چوتھی لابی بھی ناراض ہوتی تھی۔

میں نےاپنے پہلے میچ میں 88 رنز بنا کرعالمی ریکارڈ بنایا، اس سیریز میں جسکی جگہ گیا تھا وہ کامران اکمل تھے اوروہ مضبوط لابی کا حصہ تھے، یاورسعید منیجر تھے جنہوں نے مجھے اپنے کمرے میں بلا کر کہا کہ ہم آپ کو واپس بھیج رہے ہیں کیونکہ آپ کو انجری ہے حالانکہ معمولی انجری تھی جوعموماً وکٹ کیپرز کے ساتھ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معمولی انجری تھی جسکے بعد میں نے 88 رنز بنائے تھے لیکن میں واپس آیا اورمیڈیا کو اپنی انگلی دکھا دی جس سے لوگوں کوسمجھ آگیا کہ معاملہ کیا ہے۔

اس انٹرویو میں ذولقرنین حیدر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے زوال کی اوربھی بہت سی وجوہات بتائی ہیں۔

یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں دبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران اچانک قومی ٹیم کو چھوڑکرانگلینڈ پہنچ گئے تھے اورکہا تھا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اورلندن میں پناہ کی درخواست دی تھی۔

No comments