شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی
شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی
کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود 8 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
یاد
رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران شرح سود میں 5.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق
شرح سود میں کمی معاشی سست روی ختم نہیں کرسکتی لیکن رقم کی قلت کا مسئلہ حل کرسکتی
ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال افراط زر 7 سے 9 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کا دباؤ کم ہوا ہے اور رواں مالی سال مہنگائی
کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔


No comments