تازہ ترین

خلا میں فلم بنانے کی منصوبہ بندی


خلا میں فلم بنانے کی منصوبہ بندی



امریکہ کے ایک آن لائن پبلیشر ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز ان دونوں ایک سپیس کمپنی کے ساتھ خلاء میں فلم بنانے کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں، جس میں امریکی خلائی ادارے ناسا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کو ابھی حتمی شکل تو نہیں دی گئی مگر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مذاکرات کافی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم سٹار ٹام کروز کی جس سپیس ایکس نامی سپیس کمپنی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اسےپہلے انسان بردار خلائی طیارے کوبھیجنے کی منظوری مل چکی ہے اور 27 مئی کو ایک اسپیس کرافٹ ناسا کے خلابازوں کولے کرجائے گا۔

یہ کمپنی ایک سپیس کرافٹ سٹار شپ کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جس میں کسی بھی فلم کے عملے کو ساتھ لے جانے کی گنجائش ہوگی۔تاہم اس کی تیاری میں ابھی کئی سال درکار ہیں مگر ناسا نے اسے اپنے مستقبل کے چاند پربھیجے جانے والے انسانی مشنز کا حصہ بنایا ہوا ہےجن کا آغاز 2024 کو ہوگا۔

No comments