دنیابھر میں کورونا متاثرین کی تعداد88لاکھ سے زائد
دنیابھر میں کورونا متاثرین کی تعداد88لاکھ سے زائد
دنیابھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 88 لاکھ26ہزار5سو2 سے زائد
ہو چکی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں اس وباءسے4لاکھ64 ہزار72اموات ہو
چکی ہیں تاہم اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر46لاکھ62ہزار9سو59 افراد صحت یاب بھی
ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں اب تک کووڈ19 سے 23لاکھ11ہزار7سو57افرادمتاثرہو چکے
ہیں جبکہ اموات کی تعداد1لاکھ 21ہزار6سو 2ہوچکی ہے۔امریکہ میں ہی اب تک مجموعی طور
پر اس وباء سے 9لاکھ 57 ہزار2سو4 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
دنیابھر میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں برازیل،روس
اور بھارت سرفہرست ہیں۔برازیل میں اس وقت متاثرین کی تعداد 10لاکھ38ہزار5سو68،روس
5لاکھ76ہزار9سو52اوربھارت میں متاثرین کی تعداد4لاکھ2ہزار2سو87تک جا پہنچی ہے۔


No comments