پاکستان میں مون سون کا نیا سلسلہ اورسیلاب کا بھی خدشہ،این ڈی ایم اے
پاکستان میں مون سون کا نیا سلسلہ اورسیلاب کا بھی خدشہ،این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے یعنی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کاکہنا ہے
کہ ملک میں آنے والے مون سون سیزن سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ،
راولپنڈی، حیدر آباد اور لاہور میں بھی ممکنہ
ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے۔
پری مون سون تیاری بارےایک کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے
کہا کہ ہر سال مون سون کی بارشوں سے سیلاب ،لینڈسلائیڈنگ اورگلیشیئر آؤٹ برسٹ سے نقصانات
ہوتے ہیں، ہمیں پیشگی اطلاعات کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی
بنانا ہے۔


No comments