کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ عمارت منہدم
کراچی کے علاقے لیاری میں
6 منزلہ عمارت منہدم
کراچی میں 6 منزلہ عمارت
منہدم ہونے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔یہ رہائشی عمارت لیاری
کے علاقے نیا آباد کی لیاقت کالونی میں کھوکھر کچن والی گلی میں منہدم ہوئی ہے۔فوج،
رینجرز, پولیس اور ریسکیو ٹیمیز حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جہاں امدادی سرگرمیاں
جاری ہیں۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدرکے
مطابق ملبے سے ایک لاش اور 3 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمارت خستہ حال ہونے کی وجہ سے مکینوں کو نوٹس دیئے
گئے تھے جس کے بعدمتعددخاندان فلیٹس خالی کر چکے تھے۔
* وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کھارد مارکیٹ کے پاس رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس* وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت* رہائشیوں کی جانیں بچانے کی ہدایت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) June 7, 2020
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی
جانب سےاپنی ایک ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے رہائشیوں کی جانیں بچانے کی ہدایت
کی ہے جبکہ امدادی کارروائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔


No comments