تازہ ترین

چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا فیصلہ


چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا فیصلہ





حکومت نے چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت شوگر انکوائری رپورٹ سے متعلق اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں تما م شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے، چینی سمیت تمام اشیائے ضروریہ کے شعبوں کو ریگولیٹ کیا جائے جبکہ چینی رپورٹ میں ذمہ داروں کےخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے میکنزم تیار کیا جائے ۔

No comments